راولپنڈی;ایفی ڈرین کیس میں عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے لیگی رہنما حنیف عباسی نے الیکشن سے ایک دن قبل اڈیالہ جیل سے حیران کن طور پر پیغام بھیج دیا اور اس کام کے لیے انہوں نے سوشل میڈ یا پلیٹ فارم کا سہارا لیا ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں حنیف عباسی جیل سے آپ سے مخاطب ہوں جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ مجھے رات کی تاریکی میں ایک انتقامی فیصلے کا نشانہ بنا دیا گیا ،میرا جرم نواز شریف کے نظریہ ”ووٹ کو عزت دو“کے ساتھ کھڑا ہونا تھا، کل ایک تاریخی دن ہے ،اٹھو اور اپنے ووٹ سے ہماری جیل کی سلاخیں توڑ ڈالو ۔حنیف عباسی کے اکاوئنٹ سے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور حنیف عباسی کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال پر سوالت کھڑے ہو گئے ۔