تحریک انصاف فرانس کے الیکٹڈ جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف نے آج صبح میڈیا پر لگنے والی ایک خبر کی سختی سے تردید کرتے ھوئے کہا ہے کہ وہ ایک منتخب شدہ سیکرٹری جنرل ہیں اور اپنے ذمہ داریاں پوری طرح نباہ رہے ہیں اور جن محترمہ نے یہ بیان دیا ہے کہ میری جگہ اصغر علی شمشی کو جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے ان کے پاس نہ ہی کوئی پارٹی ترجمان کا عھدہ ہے اور نہ ہی انھیں کسی نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ میرے متعلق ایسی جھوٹی اور من گڑھت خبریں نشر کروائیں،رانا عمران عارف نے مزید کہا کہ آئندہ اگر کوئی بھی خبر ان کے حوالے سے لگائی گئی تو وہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔