counter easy hit

کچھ لوگ میرے خلاف باقاعدگی سے سازشیں کیوں کر رہے ہیں ؟ اداکارہ میرا نے بڑا انکشاف کردیا

لاہور(ویب ڈٰیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مخالفین ماضی کی طرح آج بھی میرے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں میرا کا کہناتھا کہ بہت سے لوگ حاسد ہوتے ہیں اورمجھے بدنام کرنے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ میں کسی ٹی وی پروگرام میں کام کروں یا فلم میں دکھائی دوں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ٹی وی چینلزکے پروگراموں میں بیٹھ کرمیرا تذکرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ نہ کوئی حقائق بتاتا ہے اورنہ ہی کوئی اصل کہانی سناتا ہے۔ بس بات ہوتی ہے تویہ کہ میرا ایسی ہے تومیرا ویسی ہے جوکہ درست نہیں ہے۔میرا کا کہنا تھا کہ میں ایک پاکستانی ہوں اورمجھے پاکستانی ہونے پرفخر ہے۔

 

میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ان گنت یادگارکردارنبھائے ہیں، جومیری کامیابی اورپرستاروں میں مقبولیت کی بہترین مثال ہیں۔ ہرانسان کی زندگی میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں ، مگرمیں اس سے گھبراتی نہیں۔ جبکہ دوسروں جانب ایک خبر کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ کل تک جو لوگ بالی وڈ میں کام کرنے پر مجھے طعنے دیتے تھے ، آج وہ خود ہندوستانی فلموں میں کام کررہے ہیں۔دبئی میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران انٹرویو میں میرا نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہمیں چاہئے کہ متحد ہوکر اپنی لالی وڈ اور ملک کا تشخص اجاگر کرنے کے لئے اس قسم کے بین الاقوامی پلیٹ فارم کو استعمال کریں۔ میرا نے شان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شان اس وقت اپنی فلم’ارتھ‘کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی کہانی 1982 کی مہیش بھٹ کی فلم’ارتھ‘سے لی گئی ہے۔سوشل میڈیا کے حوالے سے میرا نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کوئی اخبار میرے انٹرویو کے بغیر شائع نہیں ہوتا تھا لیکن اب دور بدل گیا ہے۔ میں کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی ۔ آج کسی فنکار کی فلم یا ٹی وی پر جاندار اداکاری ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اس کی فعالیت بھی شمار کی جاتی ہے۔ میں سوشل میڈیا کی اہمیت کو نہیں سمجھ پائی ۔ اس پر زیادہ توجہ بھی نہیں دی ۔ میں ایک تجربہ کار اداکارہ ہوں لیکن اب سارا کھیل سوشل میڈیا کے فالوورز کا ہوگیا ہے۔ میرا نے کہا کہ جب میں کراچی میں بات کرتی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ ممبئی میں لوگوں سے بات کررہی ہوں، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے فلم انڈسٹری کے لئے بہت اچھا کام کیا ہے۔ کراچی میں ان کی سوشل میڈیا ٹیم اور منیجرز بہت سمجھدار اور فعال ہیں، اس کے مقابلے میں لاہور میں میری ٹیم اتنی فعال نہیں، میں اس معاملے میں بہت پیچھے ہوں ۔ میرا نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر مجھے برے نام سے پکارتے ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے، میری اپیل ہے کہ میرا مذاق نہ اڑائیں۔ ایک وقت آئے گا جب میں سوشل میڈیا کا کھیل بھی جیت جاوں گی۔ آئندہ برس ایک فلم میں کام کروں گی۔ یہ فلم میرے کریئر کی اب تک کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔