لاہور: معروف صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے گورمے نیوز نیٹ ورک (جی این این) کو خیرآباد کہہ دیا ہے اور ’آج نیوز‘ کیساتھ منسلک ہو گئی ہیں۔
غریدہ فاروقی نے جی این این کو چھوڑنے اور آج نیوز کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور لکھا ”آپ سب کو یہ بتانے میں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں ’آج نیوز‘ کیساتھ منسلک ہو گئی ہوں۔ ’جی فار غریدہ‘ جاری رہے گا، بہت جلد آپ سے ملاقات ہو گی۔“ خیال رہے کہ اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو لوگ ان کے تند و تیز سوالات کی وجہ سے تو جاتنے ہی ہیں لیکن ان کی خوبصورتی کے بھی معترف ہیں۔ دن بھر خبریں، تجزیے اور تبصرے کرنے والی غریدہ فاروقی اپنی وضع قطع پر بھی خاص توجہ دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی وہ خاصی مقبول ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنی نئی تصاویر ایک نئے انداز میں شیئر کی ہیں جو خوب پسند کی جارہی ہیں۔ غریدہ فاروقی نے اپنے بالوں کی قربانی دے کر نئے ہیر سٹائل کا انتخاب کیا ہے جو بظاہر مردانہ سا لگتا ہے لیکن خاتون اینکر پر خوب جچ گیا ہے جس کا ثبوت ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر پر لوگوں کا اظہار پسندیدگی ہے۔ انسٹا گرام پر غریدہ فاروقی کی تصاویر پر تبصروں کا جا ئزہ لینے کے بعد ہم نے تو یہی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ 95 فیصد کے قریب تبصرے انتہائی مثبت ہیں جبکہ چند ایک ایسے ہیں جن میں خاتون اینکر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واؤ، آسم، نائس، بیوٹی فل، گارجیئس وغیرہ وغیرہ جیسے الفاظ میں غریدہ فاروقی کی تعریف کی گئی تاہم اسد خان نے خاتون اینکر کی منطقی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ غریدہ فاروقی کے بالوں کا نیا رنگ ان کے چہرے سے مطابقت رکھتا ہے۔