لاہور: گلوکار نے فلمسٹار نور کےساتھ صلح کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ راگا بوائز بینڈ کے لیڈ سنگر ولی حامدعلی خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انکے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ چند ماہ میں نئی دلہن بیاہ لائیں گے تاہم فی الحال انہوں نے تمام باتیں صیغہ راز میں رکھی ہیں۔
اداکارہ نور کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اب ہمارے درمیان صلح کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بعض مخالفین میری ساکھ کونقصان پہنچانے کےلئے اس قسم کی خبریں پھیلا رہے ہیں لیکن ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انکا کہنا تھا میں جلد اپنے پرستاروں کو ایک بڑی خوشخبری دینے والا ہوں مگر ابھی اس کیلئے تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستانی فلم اسٹار نور نے اداکار ولی حامد سے بھی عدالت کے ذریعے خلع لے لی ہے۔ استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد خان اور اداکارہ نور نے 2015 میں خاموشی سے شادی کی تھی جو اداکارہ کی چوتھی شادی تھی۔ گھریلو تنازعات کے باعث دونوں اداکاروں کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل پائی اوراداکارہ نے ولی حامد سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیاتھا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے اداکارہ نور اور ولی حامد کو آپس کے اختلافات ختم کرنے کے لیے 15 منٹ کا وقت بھی دیا لیکن ولی حامد، نور کو منانے میں ناکام رہے۔ لاہور کی فیملی کورٹ نے آج سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔ یاد رہے کہ اداکارہ نور کی یہ چوتھی شادی ہے جو ناکامی کا شکار ہوئی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔ نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی۔