جنوبی افریقہ کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنا ان کے لیے خوش بختی ہے۔
مانڈلا منڈیلا گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے مینار پاکستان پر ہونے والی تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان آنا اور ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اسلام امن پسند دین ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم عظیم انقلابی لیڈر ہیں۔ مانڈلا منڈیلا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے، جبکہ فلسطینی مسلمانوں کو بھی آزادی ملنی چاہیے۔