ممبئی: بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ شادی کرنے کا ان کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے اورابھی ایسے ہی خوش ہوں۔

I am happy without marriage, Rakhi Sawant
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہورراکھی ساونت سے جب شادی کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلی ہی بہت خوش ہیں اورشادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ وہ ایک بارپھررئیلیٹی شو”راکھی کا سویمور” کا حصہ بنیں گی جہاں وہ اپنے زندگی کے ساتھی کوایک بارپھرتلاش کریں گی۔راکھی ساونت نے کہا کہ وہ اپنے آپ کواکیلی خوش قسمت سمجھتی ہیں جب وہ یوگا سکھانے والے بابا رام دیو، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اداکارسلمان خان اورمزید بڑی بڑی شخصیات کوساتھی کے بغیر اکیلا زندگی گزارتے ہوئے دیکھتی ہیں۔ راکھی سانت نے کہا کہ وہ جب تک شادی نہیں کریں گی جب تک انہیں ایک اچھا انسان نہیں ملے گا، ایک ایسا شخص جوامیر، محنت کش، سوشل اور طاقت ور بھی ہو۔








