counter easy hit

کہیں دیوالیہ نہ ہو جاؤں، ویرات کوہلی اپنے مستقبل سے سخت پریشان

I am not bankrupt

I am not bankrupt

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارب پتی کھلاڑی ویرات کوہلی بھی ایک عام انسان کی طرح اپنے مستقبل سے پریشان ہیں۔ کہتے ہیں انھیں ڈر ہے کہ وہ کہیں دیوالیہ نہ ہو جائیں۔
لاہور: (یس اُردو) کہتے ہیں کہ خدا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔ یہ بات بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی پر صادق آتی ہے جن پر قسمت کی دیوی انتہائی مہربان ہے۔ اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت یہ نوجوان کرکٹر پوری دنیا کے نوجوان کرکٹ شائقین کیلئے ایک مثال بن چکا ہے۔ کرکٹ کی بدولت ویرات کوہلی عزت، دولت اور شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ انھیں بھارتی کرکٹ ٹیم میں لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کا متبادل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اس کے باوجود یہ نوجوان کھلاڑی ایک عام انسان کی طرح اپنے مستقبل سے پریشان ہے۔ اسے خدشہ ہے کہ اپنے کیریئر کے اختتام پر وہ کہیں بینک دیوالیہ نہ ہو جائے۔ واضح رہے کہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اس وقت 306 کروڑ روپے کی دولت کے مالک ہیں۔ حال ہی میں ایک بھارتی فیشن میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں ویرات کوہلی نے اپنے اس خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے کہ اسے کس طرح محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ ویرات کا کہنا تھا کہ دولت کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں لیکن بہرحال اس کی ضرورت تو ہے۔ نوجوان کھلاڑی نے خود بتایا کہ کرکٹ نے مجھے انتہائی آسودہ اور خوشحال کر دیا ہے لیکن اہم یہ ہے کہ اس کو برقرار کس طرح رکھا جائے؟ میں نے بہت سے کھلاڑیوں کو اپنے کیریئر کے اختتام پر بینک دیوالیہ ہوتے دیکھا ہے اور یہ بات سوچتے ہی میں خوفزدہ ہو جاتا ہوں۔