مانسہرہ ; احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے جا رہے ہیں جو کہ ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گیاہے اور اب 3 بجے سنایا جائے گا تاہم اس موقع پر نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر میں سے کوئی بھی عدالت میں موجود نہیں ہے ،
کیپٹن صفدر مانسہرہ میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ کیپٹن صفدر اس وقت مانسہرہ میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور وہ آج عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے تاہم ان نہ آنے کی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ ” کیپٹن صفدر نے اپنے ووٹرز کو بتایاہے کہ مجھے میرے پیر صاحب نے کہا کہ صفدر بچے تو بری ہو جائے گا ۔ جبکہ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ کسی جج نے لکھا تو نواز شریف کے ساتھ انصاف ہوگا لیکن اگر فیصلہ کسی جرنیل نے لکھا تو وہی ہوگا جو 28 جولائی کو ہوا تھا ۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجود ہیں جبکہ کیپٹن (ر) صفدر مانسہر میں اپنے حلقے میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے حوالے سے کیپٹن صفدر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے تین جوالائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ آج سنایا جائے گا تاہم گزشتہ روز نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے فیصلہ ایک ہفتے تک موخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن احتساب عدالت جج محمد بشیر نے اسے آج صبح مسترد کر دیا ۔ جس کے بعد ساڑھے 12 بجے فیصلہ سنانے کا اعلان کیا گیا تاہم پھر کچھ دیر کے بعد اسے مزید موخر کرکے اڑھائی بجے کا وقت دے دیا گیا تاہم اب ایک مرتبہ پھر موخر کرتے ہوئے ساڑھے 3بجے کا وقت دیا گیاہے ۔