لاہور : لیجنڈ موسیقار مجاہد حسین کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں فنکاروں کی شرکت، صوبائی وزیر اطلاعات کے محکمہ ثقافت میں بھی تبدیلی کے بڑے دعوے، فیاض الحسن چوہان کا اداکارہ نرگس کو حاجی بنانے اور میگھا کو 3 ماہ کے روزے رکھوانے کا چیلنج، بولے ایک ماہ میں
ثقافت کو غلاظت سے پاک کردوں گا۔لاہور پنجابی کمپلیکس میں موسیقی کی دنیا کے بڑے نام اور ہزاروں گیتوں کے خالق لیجنڈ موسیقار مجاہد حسین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رنگا رنگ تقریب سجائی گئی۔ جس میں بڑے گلوکاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔ موسیقار مجاہد حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت اور پلاک کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا اعزازی چیک دیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی فنکاریوں نے ملک کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ بولے فنکاروں کو بھی راہ راست پر لے آئیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے پنجابی کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “تھیٹر دا کھسم کون ایں” تے تھیٹر دا مائی باپ کون اے کسی نوں پتا ای نئی۔ میری رینج میں تھیٹر آئے تو پھر میں آپ کو بتاتا کہ ادارکارہ نرگس کو حاجی نرگس نہ بنا دیتا تو آپ کہتے، اداکارہ میگھا کو 30 روزوں کی بجائے تین ماہ کے روزے نہ رکھواتا تو آپ کہتے، سب کو راہ راست پہ لے آؤں گا، ایک ماہ میں کلچر انڈسٹری کو ہر غلاظت سے پاک کروں گا۔
لاہور پنجابی کمپلیکس میں موسیقی کی دنیا کے بڑے نام اور ہزاروں گیتوں کے خالق لیجنڈ موسیقار مجاہد حسین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رنگا رنگ تقریب سجائی گئی۔ جس میں بڑے گلوکاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔ موسیقار مجاہد حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت اور پلاک کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا اعزازی چیک دیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی فنکاریوں نے ملک کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ بولے فنکاروں کو بھی راہ راست پر لے آئیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے پنجابی کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “تھیٹر دا کھسم کون ایں” تے تھیٹر دا مائی باپ کون اے کسی نوں پتا ای نئی۔ میری رینج میں تھیٹر آئے تو پھر میں آپ کو بتاتا کہ ادارکارہ نرگس کو حاجی نرگس نہ بنا دیتا تو آپ کہتے، اداکارہ میگھا کو 30 روزوں کی بجائے تین ماہ کے روزے نہ رکھواتا تو آپ کہتے، سب کو راہ راست پہ لے آؤں گا، ایک ماہ میں کلچر انڈسٹری کو ہر غلاظت سے پاک کروں گا