اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آسیہ بی بی ہفتوں میں ملک چھوڑ کر چلی جائیں گی ، اس معاملے میں بہت پیچیدگیاں ہیں جس کے بارے میں میڈیا پر بات نہیں کر سکتا ۔وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیا جس دوران صحافی نے آسیہ بی بی کے مستقبل سے متعلق سوال کیا جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی بہت ہی جلد پاکستان سے چلی جائیں گی ، صحافی نے پوچھا کہ وہ کب تک چلی جائیں گی اس میں ہفتے لگیں یا دن ؟ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں وہ ہفتوں میں چلی جائیں گی ۔صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے اس حوالے سے کہا کہ کیا یہ فیصلہ آپ کاہے ؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ آسیہ بی بی کے معاملے میں بہت پیچیدگیاں ہیں جن کے بارے میں میڈیا پر گفتگو نہیں کر سکتا ، وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران اٹھنے سے قبل ایک مرتبہ پھر سے دہرایا کہ میں آپ یقین دلاتا ہوں کہ وہ محفوظ ہیں اور ہفتوں میں بیرون ملک چلی جائیں گی ۔وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اختلاف ہے اور وہ کشمیر ہے جسے حل ہونا چاہیے کیونکہ ہم کشمیر کو اس طرح ابلتا ہوا نہیں چھوڑ سکتے ، پاکستان اور بھارت کی حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہونی چاہیے ۔ وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اختلاف ہے اور وہ کشمیر ہے جسے حل ہونا چاہیے کیونکہ ہم کشمیر کو اس طرح ابلتا ہوا نہیں چھوڑ سکتے ، پاکستان اور بھارت کی حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہونی چاہیے ۔