ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے خواہشمند سیاسی رہنمائوں کے ارمان خاک میں مل گئے، جیل انتظامیہ نے آج حکومتی احکامات پر کوٹ لکھپت جیل میں سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردیں۔
جمعرات کا روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے لیکن حکومتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے آج نواز شریف کی سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آج صرف شریف فیملی کو ملاقات کی اجازت دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے آج نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی ) سے متعلق بریفنگ دینا تھی۔