مسلم لیگ ن کے رکن بلوچستان اسمبلی سردار صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ میںنے اپنی پارٹی نہیں چھوڑی ہے اور پارٹی سے بغاوت نہیں بلکہ اصولوں کی بات کر رہےہیں۔
صالح بھوتانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں جس کے ساتھ ہوں وہ میرےساتھ ہیں، یہاں بغاوت کی بات نہیں ہے بغاوت اس وقت ہوتی ہے جب کوئی اپنی پارٹی چھوڑ دے۔ میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار نہیں ہوں اب جو ہوگا وقت ہی بتائے گا