لاہور (ویب ڈیسک) موقر قومی اخبار میں اے سی شاہکوٹ کے سابقہ سسرالیوں کی جانب سے شائع کی گئی خبر کے بعد اے سی شاہکوٹ اخبار کے دفتر گئے۔ 16 جون 2013 کو نکاح ہوا لیکن رخصتی نہیں ہوئی ۔ خاندان ہی کرپٹ اور اکیلا ہے ۔جس وجہ سے 22 نومبر 2016 کو ،
بغیر رخصتی کے باہمی رضا مندی سے طلاق ہو گئی ۔ طلاق کے بعد بھی لڑکی کا بھائی زبردستی بھیجنے کے لیے بضد ہے۔ جو کہ غیر ا سلامی اور غیر شرعی ہے ۔ جس کا میں کسی صورت مر تکب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف بوگس ایف آ ئی آر جمع کروائی گئی ہے۔ جو کہ جھوٹ پر مبنی ہونے کے باعث عدا لت نے خارج کر دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے میرے خلاف ڈی سی کو یرے خلاف درخواست بھی دی تھی ۔ جس پر میری محکمانہ انکوائری بھی ہوئی ۔ جس میں بے قصور ثابت ہوا ۔ اب میں ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس کروں گا۔ جبکہ دوسری جانب گوجرہ میں تیزاب گردی کی لرزہ خیز واردات میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ واقعہ میں 3 افراد جھلس گئے، متاثرہ افراد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔گاؤں 83 پلی میں انور اور اس کے اہلخانہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ ملزم صفدر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا، ملزم نے انور، اس کے دو بیٹوں اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی کے واقعہ میں خاتون دم توڑ گئی جبکہ انور اور اس کے دونوں بیٹے شدید متاثر ہوگئے۔ تینوں متاثرہ افراد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر نے متاثرہ شخص کی بیٹی کو ہراساں کیا تھا، پنچائیت نے ملزم کو 6 ماہ کے لئے گاؤں بدر کر دیا تھا، ملزم کو اس بات کا رنج تھا۔ ملزم نے بدلہ لینے کے لئے انور اور اس کے اہلخانہ پر تیزاب پھینکا، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔