counter easy hit

’ میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں ‘یہ میرا پسندیدہ مکالمہ ہے، وسیم انصاری

"I fear no one ineffectively, this is my favorite dialogue, Waseem Ansari

“I fear no one ineffectively, this is my favorite dialogue, Waseem Ansari

سابق صدر اور ریٹائرڈ جنرل پرویز مشر ف کے ہم شکل وسیم انصاری کا کہنا ہے کہ ان کا پسندیدہ ڈائیلاگ وہی ہے جو ایک مرتبہ جنرل صاحب نے ٹی وی پر کہا تھا۔اب لوگ ہر جگہ مجھے تعریفی انداز میں ’جنرل صاحب‘کہہ کر پکارتے ہیں تو میں اپنے اندر بڑی طاقت محسوس کرتا ہوں ۔ عوام کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے نہ صرف مجھے پسند کیا بلکہ بے پناہ عزت بھی دی۔

وسیم انصاری نے بہت سی ذاتی، سیاسی اور غیر سیاسی باتیں کیں جن میں سے کچھ ہم اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے ذیل میں پیش کررہے ہیں:

’’ملکی حالات تبدیل ہورہے ہیں جنرل پرویز مشرف کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے وہ جلد وطن واپس آئیں گے، عمران خان کی ناکامی ان کی تنہا پرواز ہےیہی وجہ ہے کہ اب ان کے کزن برادرعلامہ طاہر القادری بھی ساتھ چھوڑ گئے۔‘‘یہ کہناتھاجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ہم شکل وسیم انصاری کا۔

وسیم انصاری کا کہنا تھا کہ اپنے فلیٹ کے کیس کے سلسلے میں دس سال عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں مگر صرف تاریخ اور پھر ایک نئی تاریخ ملتی رہتی ہے۔عدالتوں اور متعلقہ حکام سے اپیل ہے میرا کیس ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

ملکی حالات پر تبادلہ خیال میں انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کو ملک واپس آنا چاہیے، ملک کو ان کی ضرورت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس جرات سے بیرون ملک بیٹھ کر جنرل مشرف نے بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی وہ یہاں موجود لوگوں نے بھی شاید ہی کی ہو۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ حالات تبدیل ہورہے ہیں، جنرل مشرف کا مستقبل روشن دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تنہا پرواز ان کی ناکامی کا سبب بنتا ہے جو ان کے ساتھ تھے وہ بھی دور ہوگئے اب کزن برادر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی عمران کے ساتھ کھڑے ہونے پر تیار نہیں۔

انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ ملکی مفاد کی خاطر دیگر پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلیں ۔

ان سے سوال کیا گیا کہ جنرل مشرف کی نقل کرنے پر لوگ آپ کو ’جنرل صاحب‘ کہتے ہیں تو کہنے لگے ’’ میں اپنے اندر بڑی طاقت محسوس کرتا ہوں ۔ عوام کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے انہیں نہ صرف پسند کیا بلکہ بے پناہ عزت دی۔

جب ان سے کہا گیا کہ آپ کا پسندیدہ ڈائیلاگ کیا ہے تو وسیم انصاری نے فوری جواب دیا ’’ میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں ہوں۔ ڈرتا ہوتا تو ملک واپس نہ آتا اور جب واپس آیا تو محسوس کیا ادھر کام کرنے والے کی کوئی قدر نہیں۔۔‘‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website