کراچی …….کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کچراکنڈی میں سونےوالےتین بچوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا،بچوں کی عمریں سات سے آٹھ سال کے درمیان ہیں،کچرا کنڈی سے ملنے والے بچوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ گھر والے روزانہ تین سو روپے لانے کا کہتے ہیں ،امی کہتی ہیں پیسے نہ ہوں تو گھر بھی نہ آنا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فرید کالونی کچراکنڈی سے ایک علاقہ مکین کو3 بچے ملے جو وہاں سو رہے تھے،بچوں کی عمریں 7سے8سال کےدرمیان ہیں۔ علاقہ مکین نےبچےمحمد پورپولیس چوکی پراہلکاروں کےحوالے کیے۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ علاقہ مکین نے صبح سویرے ان بچوں کو کچرا کنڈی پر سوتے دیکھا اور انہیں گھر لے آیا ،انہیں کھانا کھلایا اور ان بچوں کے گھر کی تلاش میں وہ تھانے پہنچ گیا۔بچوں کا کہنا ہے کہ ان کے والدین بھیک مانگنے پر مجبور کرتے ہیں۔