لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق رکن اسمبلی انعام اللہ کے اپنی بھابی کووراثت میں حصہ نہ دینے کیخلاف کیس میں رکن بورڈآف ریونیوکوپروپوزل دینے کاحکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق رکن اسمبلی انعام اللہ کے اپنی بھابی کووراثت میں حصہ نہ دینے
کیخلاف کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے رکن بورڈ آف ریونیو کو پروپوزل دینے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پروپوزل کی روشنی میں جائیدادکی تقسیم سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔ چیف جسٹس نے انعام اللہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنے بچوں کیخلاف مقدمہ کرناچاہتے ہیں،سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ بھکرسول کورٹ میں کیسززیرسماعت ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ میرے لیے سب بیٹیاں ہیں،لیکن انصاف فیصلہ پرکروں گا، آئندہ ہفتے پروپوزل دیں اس کے بعددیکھتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پہلی بارمحسوس ہورہاہے کہ ملک ترقی کی طرف ٹیک آف کررہاہے،جلد ترقی کی منازل طے کر لیں گے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا ،اس موقع پر متعدد زائرین نے چیف جسٹس پاکستان کو ڈیم فنڈز کیلئے چیک پیش کئے،چیف جسٹس پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم زندگی ہے جلد اپنے مقصد میں کامیاب ہو نگے ،دعاکیجیے خداہمیں نیک حکمران نصیب کرے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بزرگان دین کی بدولت خطے میں اسلام پھیلا،صوفیاکرام نے لوگوں کومحبت اورامن کاپیغام دیا،خطے میں اسلام پھیلانے والے یہاں دفن ہیں،جورونق اوربرکات داتادربارپر ہے وہ مقبرہ جہانگیر پرنہیں،بزرگوں کی تعلیم یہی تھی کہ اسلام کی روح پرعمل کرناہے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان ترقی کی جانب رواں دواں ہے، پہلی بارمحسوس ہورہاہے کہ ملک ترقی کی طرف ٹیک آف کررہاہے،جلد ترقی کی منازل طے کر لیں گے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈیمزہماری زندگی ہیں،ہمیں اس ملک سے پیارکرناہے،اس کیلئے بہت قربانیاں دی گئیں ہیں،اللہ کرے ملک جلد ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ،آج کے مبارک دن کی نسبت سے پاکستان انشااللہ آگے بڑھے گا ۔