چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول چکی ہوں۔
کراچی: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے غیر رسمی دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا ماضی کا ذکر نہیں کرنا چاہتی جو ہوا اسے بھول چکی ہوں۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں امن قائم ہونے سے ماضی کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔ صحافت میں رہ کر حق اور سچائی کیلئے آواز بلند کرتی رہوں گی۔ میرا مشن ہے صحافت میں تبدیلی آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا میڈیا پر غلط خبریں آئیں سیاست میں آنے کا پہلے بھی کوئی ارادہ تھا نہ ہی اب ہے۔