اسلام آباد(یس نیوز) کسٹم انسپکٹرکے قتل سے کوئی تعلق نہیں،ڈالر گرل ایان علی نے تحریری جواب پولیس کو جمع کروا دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق ڈالر گرل نے اپنی طرف سے جمع کروائے گئے تحریری بیان میں کہا ہے کہ کسٹم انسپکٹر اعجاز چودھری کو نہ ہی میں جانتی تھی اور واقعہ کے وقت کرنسی اسمگلنگ الزامات پر جیل میں تھی، کسٹم انسپکٹر کا میرے مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔