لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ میرا اب تحریک انصاف میں کوئی سیاسی کردار نہیں ہے ، وزیر اعظم جو ٹاسک مجھے سونپ دیتے ہیں میں وہ پورا کر لیتا ہوں، میں کوئی عہدہ تو نہیں رکھ سکتا لیکن پاکستان کی خدمت کرنا بھی نہیں چھوڑ سکتا ، عمران خان کو آج بھی مجھ پر اتنا ہی اعتبار ہے جتنا وہ پہلے کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرا ب تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میرا اب کوئی سیاسی کردار ہے، حکومت کے تمام وزراء اپنی کارکردگی کو بہتر دکھانے میں مصروف ہیں ، پی ٹی آئی حکومت کو ورثے میں خراب معیشت اور خالی خزانہ ملا ہے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک ہی لیڈر ملا ہے جس کا نام عمران خان ہے، حکومت سے کسی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے، حکومت کچھ دنوں میں مستحکم اور آنے والے وقتوں میں مضبوط ہوتی جائے گی، خان صاحب نے ملک کی خاطر بائیس سال تک ان تھک محنت کی ہے، قوم سے کرپشن کے خاتمے اک وعدہ ایک بہت بڑا وعدہ تھا، صرف وہ ہی نہیں بلکہ ہم سب یہ ہی مانتے ہیں کہ کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور کھوکھلا کر دیا ہے، اگر چوروں کی پکڑنے کی بات عمران خان کرتا ہے تو بالکل ٹھیک کرتا ہے کیونکہ چوروں کو پکڑ کر ہی اس ملک کو کرپٹ افراد سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔