تہران …..ایرانی صدر حسن روحانی نے عالمی پابندی کے خاتمے کے اعلان پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
ایران پر عائد پابندیوں کے باعث 8 کروڑ ایرانی باشندے عالمی تجارتی اور معاشی نظام سے کٹ کر رہ گئے تھے اور ایران کی برآمدات تقریبا ختم ہو کر رہ گئی تھیں ، جس کے باعث عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ایرانی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تجارتی پابندیاں باقاعدہ طور پر ختم نہیں ہوئیں، تاہم اس سے قبل ہی 2 بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے ایران پہنچ رہے ہیں کیونکہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران عالمی منڈی میں تیل برآمد کرے گا جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ وہ چند ہفتوں میں5 لاکھ بیرل تیل روزانہ برآمد کرسکتا ہے ۔ قبل ازیں امریکی وزیر خا رجہ نے کہا کہ ایران نےاپنےوعدوں پرمکمل عمل کیا، ایران کےایٹمی طاقت بننےکاخطرہ ٹل گیا ،معاہدےکےبعد خطےکےممالک زیادہ محفوظ ہوگئےہیں۔