لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ جنکو ٹکٹ نہیں دیئے گئے وہ پارٹی چھوڑ جائیں گے۔ پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماۓ شہریار آفریدی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی گئیں اور بعد میں علی محمد خان کو لے کر مختلف قسم کے الزامات لگائے گئے تاہم اب علی محمد خان نے وضاحت کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ناقدین نے چپ سادھ لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر اد کرتا ہوں کہ اپس نے مجھے صبر دی، استقامت دیا ، میں نے عمران خان کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ٹکٹ اتنا بڑا ایشو نہیں ہوتا، میں آپ سے بچپن سے محبت کرتا ہوں ، ٹکٹ کیا چیز ہے؟ آپ کے لیے جان بھی حاضر ہے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا مجھے پہلے دن سے ہی عمران خان ٌپر یقین تھا کہ وہ الیکٹبل کی خاطر ورکر کو نہیں گرائیں گے
انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور پچھلے دنوں میں مجھے یہ احساس ہوا کہ میری تو بہت بڑی فیملی ہے میں سب کا شکرگزار ہوں ۔ مجے جو ٹکٹ دی گئی ہے مجھے اللہ پر امید ہے کہ میں کامیابی سے ہمکنار ہونگا ۔ میں اپنا ٹکٹ پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کے نام کرتا ہوں ۔ میں پوری دنیا کو یہ میسج دینا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی صرف ورکروں کی جماعت ہے ۔اس میں نئے پرانے لوگ مزید آئیں گیں لیکن یہ تبدیلی کی جماعت تھی اور رہے گی میں عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں جو انہوں نے مجھے پر اعتماد کیا ہے اس سے پیچے نہیں ہٹیں گے / علی محمد خان کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔