اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالتے ہی پروٹوکول کی روایت کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سادگی اپنانے کا فیصلہ کیا اور یہ سادگی کی مہم وفاق سے ہوتی ہوئی صوبوں میں بھی پہنچ گئی اور اب صدر مملکت نے بھی سادگی اپنانے کی کوشش کی تو
ان کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی جس پر انہوں نے ٹویٹر پر ہی شکایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”گاڑیوں کی لمبی قطار میرے پیچھے چل رہی ہوتی ہے اس کے باوجود کہ ایئرپورٹ پر موجود حکام سے میں نے کہا تھا کہ مجھے زیادہ پروٹوکول دے کر شرمندہ نہ کریں ، ایک یا دو گاڑیاں پیچھے اور آگے سیکیورٹی کی ضروریات کوپورا کرتی ہیں ، لیکن ایسا نہیں ہوا ، ہمیں زیادہ کوشش کرنی ہو گی ۔“عارف علوی کے پیغام پر سینئر صحافی حامد میر میدان میں آئے اور جوابی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”دیکھو پاپاکستان کا صدر کیا کہہ رہاہے ، مملک کا سربراہ اپنی ہی ریاست کی مشینری کے خلاف شکایت کر رہاہے ،جس نے ان کے احکامات نہ مان کر انہیں شرمندہ کیا ، جب صدر پروٹوکول نہیں چاہ رہے تو اتنا بھاری پروٹوکول اس پر کیوں لگایا جارہاہے ، جنہوں نے صدر مملکت کو شرمندہ کیا ہے اس پر ایکشن کون لے گا ۔