لاہور(ویب ڈیسک)اداکار احد رضا میر نے سجل علی کے والد سے شادی کی باقاعدہ اجازت طلب کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ احد رضا میر نے چند روز قبل سجل علی کے والد کو لاہور کال کرکے کہا کہ انہیں شادی کی اجازت دی جائے جس پر سجل کے والد نے کہا کہ اگر وہ دونوں راضی ہیں تو مجھے کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔دونوں فنکاروں کے درمیان گہری دوستی کے بعد شادی کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے جبکہ چند روز قبل منگنی کا اعلان بھی کیا تھا لیکن بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کافی عرصہ پہلے ہی شادی کرچکے لیکن سب کچھ اب دکھاوے کے لئے کیا جارہا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سجل علی کے والد کا تعلق لاہور سے ہے جہاں وہ ایک اہم محکمہ سے وابستہ رہے تاہم بعض وجوہات کی بنا پر سجل علی کی والدہ کئی سال پہلے بچوں کو لے کر کراچی منتقل ہوگئی تھیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 171
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276