قندیل بلوچ قتل کیس کا نامزد ملزم اور قندیل کا بڑا بھائی اسلم شاہین پولیس کے سامنے پیش ہو گیا، قتل کے وقت کراچی میں ڈیوٹی پر تھا،میرا معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
I was in Karachi when Qandeel Baloch was murdered, brother Aslam Shaheen
قندیل کے بھائی نے پولیس کو بیان ریکارڈکرادیا ہے جس میں قتل کرنے یا کسی بھی طرح اس میں شمولیت کے الزام سے صاف انکار کردیا۔پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کے بڑے بھائی اسلم شاہین نے ملتان کے تھانا مظفر آباد میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروایا۔ اسلم شاہین نے اپنی عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔قندیل کے والد عظیم نے ایف آئی آر میں اپنے دو بیٹوں وسیم اور اسلم شاہین کو نامزد کیا تھا۔قندیل بلوچ کو15 جولائی کی شب ملتان کے علاقے مظفر آباد میں اس کے بھائی وسیم نے قتل کر دیا تھا ۔