counter easy hit

میں گھر سے بھاگا نہیں تھا نکالا گیا تھا ۔۔۔۔۔ کئی دہائیوں بعد عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنا دل کھول کر مداحوں کے سامنے رکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک)نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ گلوکاری میں دو چیزیں لازمی ہیں جس میں سر اور لے نہیں وہ گلوکار ہو ہی نہیں سکتا ،یہ دو چیزیں ہی کسی کو گلوکار بنانے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں . انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر کسی میں ٹیلنٹ نہ

میرے والد نشئی تھے ،والدہ نے انہیں میری اور اپنی جان بچانے کے لیے قتل کیا تھا ؟ نامور اور خوبصورت ترین اداکارہ کا دبنگ اعتراف

ہو تو نہ وہ گلوکار اور اداکار نہیں بن سکتا ہے .مجھے گائیکی کی دنیا میں 41سال کا عرصہ گزر چکا ہے ،میں نے 16سال کی عمر میں گانا شروع کیا اور اسی جرم کی پاداش میں مجھے گھر سے نکال دیا گیا اور میں نے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا اور بلآخر خدا نے مجھے وہ منزل عطاء کر دی جسکی کوئی خواہش کر سکتا ہے . میرے گانے میں سوز اور درد قدرتی ہے .عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کے ہر ایک شخص کا مقروض ہوں جس نے مجھ سے محبت اور اپنایت ظاہر کی . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹرکوں کے پیچھے ایوب خان کے بعد سب سے زیادہ تصویریں میری بنائی جاتی ہیں اور 90فیصد ٹرک ڈرائیور میرے گانے ہی سنتے ہیں کیونکہ ایک دور میں بھی ٹرک چلاتا رہا ہوں . معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاءویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئیں.پاکستان کے معروف لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے اور یہ ایوارڈ امریکہ کا بہت بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے. اس سے قبل وہ امریکہ میں مختلف ایوار ڈز حاصل کر چکی ہیں.میڈیا رپورٹس کے مطابق لاریب عطا کو امریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے.اس حوالے سے لاریب عطا کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان ایوارڈکیلئے میری نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میرے والد جو میرے آئیڈل ہیں نامزدگی پر بہت خوش ہیں.

I, WAS, THROWN, OUT, OF, HOUSE, NOT, SENT, TO, ANYOTHER, ATAA ULLAH ESSA KHILWI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website