ادیس ابابا: مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا میں ایک شخص نے مردہ آدمی کو زندہ کرنے کا دعویٰ کردیا جس پر متوفی کے لواحقین نے قبر کھود ڈالی لیکن اس کے بعد ایسا کام ہو گیا کہ جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق گیٹا کے اس دعوے پر بیلے کے لواحقین بھی مان گئے اور قبر کھول ڈالی گئی، جس کے بعد گیٹا قبر میں اتر گیا اور بیلے کی لاش کے اوپر لیٹ کر دل کے قریب ’جاگو، جاگو‘ کی بلند آوازیں لگانے لگا تاہم مردہ شخص کیسے زندہ ہوتا۔ جب گیٹا بیلے کو زندہ کرنے میں ناکام رہا تو لواحقین بپھر گئے اور اس پر حملہ کر دیا۔ تاہم دیگر لوگوں نے اس کی جان بچا لی۔ بعدازاں پولیس نے گیٹا کو گرفتار کر لیا کیونکہ ملکی قوانین کے مطابق لاش کی بے حرمتی جرم ہے۔قصبے کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ”گیٹا نے قصبے میں آ کر بائبل کی ان آیات کا حوالہ دیا تھا جن میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف سے ایک مردے کو زندہ کرنے کا واقعہ بیان کیا گیا ہے اور کہا کہ وہ بھی ایسا کر سکتا ہے۔ اس پر بیلے کے گھر والے اور گاﺅں کے دیگر لوگ قبر کھولنے پر آمادہ ہو گئے۔“ میل آن لائن کے مطابق ایتھوپیا کے علاقے اورومیا میں واقع گلیلی قصبے میں بیلے بیفتو نامی شخص کی موت واقع ہوئی ، جسے لواحقین نے دفن کر دیا۔ بعدازاں گیٹایاﺅکل آئلے نامی شخص نے دعویٰ کر دیا کہ وہ مردوں کو زندہ کر سکتا ہے اور کہا کہ وہ ثبوت کے طور پر بیلے کو زندہ کرکے دکھا سکتا ہے۔