دبئی(یس ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان واپس آئیں گے اور 2018 کے عام انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے شعبہ اطلاعات کے مطابق دبئی میں پارٹی کی گلوبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان سے بھاگانہیں ، جلد واپس جاوں گا اور 2018 کے عام انتخابات میں بھرپورحصہ لوں گا ۔انہوں نے اس عز م کا بھی اظہار کیا کہ پارٹی کو پہلے سے زیادہ منظم بنایا جائے گا ۔