لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے سارا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، عدالت سے قانون ریلیف لینا یا ملنا ہر کسی کا آئینی حق ہے، اب حکومت سے ریلیف کا طلبگار نہیں ، قانونی جنگ ہی لڑوںگا۔
تفصیلات کے مطابق اسپتالمنتقلی کے بعد نواز شریف کا پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ اب اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، میرا یقین کامل ہے اور مجھے عدالتوں سے ایک نہ ایک دن انصاف ضرور ملے گا۔ میں نے سارا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، عدالت سے قانون ریلیف لینا یا ملنا ہر کسی کا آئینی حق ہے، اب حکومت سے ریلیف کا طلبگار نہیں ، قانونی جنگ ہی لڑوںگا۔دوسری جانب شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ انکے بھائی نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائے، لیگی کارکنان اور رہنماؤں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کل ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کریں اور پارٹی کے قائد کے لیے خصوصی دعا کریں۔نواز شریف میرے والد کی جگہ، بڑے بھائی اور میرے قائد ہیں، عوام انکی صحت کے لیے دعائیں کر رہی ہے جس پر میں پاکستانی عوام کا مشکور ہوں، مجھے یقین ہے کہ عوام کی دعاؤں سے نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے صحت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر سامنے آئی تھی ، سابق وزیر اعظم کے پلیٹس لیٹس میں ایک ہی دن میں دوسری بار کمی دیکھنے میں آئی ہے، پلیٹس لیٹس ایک ہی دن میں ساتھ ہزار نیچے گر گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات آنا شروع ہوگئیں تھیں ،
سابق وزیر اعظم کے پلیٹس لیٹس میں ساتھ ہزار تک کمی دیکھنے میں آئی ہے، اس حوالے سے اسلام آباد سے ماہرڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو لاہور طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آج نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہوا جس کے بعد نواز شریف کے دوسری مرتبہ ٹیسٹ کیے گئے جنکی رپورٹ آگئی ہے، رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹس لیٹس میں 7 ہزار کمی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ روز خون لگنے سے 24 ہزار کے قریب پہنچے تھے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آابد سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کو لاہور طلب کر کے سابق وزیر اعظم کا علاج کرایا جائے۔ خیال رہے کہ ابھی سے کچھ دیر قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جو کہ سروس اسپتال میں زیر علاج ہیں انکی حالت مزید بگڑ گئی ہے اور انکے منہ سے خون آنا شروع ہوگیا ہے، خون میاں نواز شریف کے مسوڑوں سے آرہا ہے، اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے منہ سے خون آنا خطرے کی علامت ہے کیونکہ نواز شریف کے جسم میں خون ابھی بھی کم ہے ، ڈاکٹروں کا بورڈ نواز شریف کا طبی معائینہ کر رہا ہے، مسوڑوں سے خون آنے کے بعد ایک با پھر نواز شریف کے تمام ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جسکی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہین آسکی۔ اس حوالے سے سروس اسپتال میں موجود ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ نواز شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور شہباز شریف سمیت کئی لیگی رہنماء سروس اسپتال پہنچ چکے ہیں۔