اسلام آباد…….. چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف آج کراچی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور وفاقی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے عوام کے زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں، اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونے کا وقت آگیا ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے عوام خوف کی زنجیریں توڑ ڈالیں۔