counter easy hit

پاکستان اور افغانستان کے عوام تاریخ، ثقافت، عقیدے اور روایات کے ناقابل فراموش بندھن میں بندھے ہیں، وزیرخارجہ کا ابراہیم خلیلی سے ملاقات میں اظہار خیال

IBRAHIM KHALILI, MEETS, FM SHAH MEHMOOD QURESHI, AT, FOREIGN, OFFICE, PAKISTAN, SOHAIL KHAN, FOREIGN, SECRETARY, ALSO, PRESENT, AT, THE, EVENT-2

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اکستان اور افغانستان کے عوام تاریخ ، عقیدے ، ثقافت اور روایات کے ناقابل فراموش بندھن کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ ہم بین الافغان مذاکرات میں طے کردہ فیصلوں کا خیر مقدم کرینگے، دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔خطے میں امن و استحکام افغانستان میں دیرپا قیام امن سے منسلک ہے۔یہ بات وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنماء محمد کریم خلیلی کی وفد کے ہمراہ منگل کی صبح وزارت خارجہ کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کریم خلیلی اور وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین گہرے تاریخی اور یکساں ثقافتی و تہذیبی اقدار پر استوار برادرانہ تعلقات ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔افغان قیادت کو قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے ۔پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات میں اب تک ہونیوالی پیش رفت خوش آئند ہے ۔ہم دوحہ میں شروع ہونیوالے،بین الافغان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بین الافغان مذاکرات میں طے کردہ فیصلوں کا خیر مقدم کریں گے ۔بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس قیام امن کا ایک نادر موقع موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔بدقسمتی سے بھارت افغانستان میں صورتحال کو خراب کررہا ہے اور ہم نے اس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے افغانستان کے لوگوں کی سہولت کیلئے نئ ویزہ پالیسی متعارف کروائی ہے ۔اس کے علاؤہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی جلد، باعزت اور پر وقار وطن واپسی کے متمنی ہیں وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ۔کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا متمنی نہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام افغانستان میں دیرپا قیام امن سے منسلک ہے ۔ وزیر خارجہ قریشی نے مزید اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں امن و استحکام کی واپسی معاشی ترقی ، علاقائی اتحاد ، اور رابطے کو ایک مضبوط محرک فراہم کرے گی جس سے افغانستان اور خطے کو فائدہ ہوگا۔ وزیر خارجہ قریشی نے بھی افغان مہاجرین کی ان کے آبائی وطن کی بحفاظت اور باوقار واپسی کے لئے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ کریم خلیلی نے افغانستان کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت خصوصا امن عمل میں اور گذشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نظرثانی شدہ ویزا پالیسی کے ذریعے پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کو مستحکم کرنے اور افغان شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کو سراہا۔

IBRAHIM KHALILI, MEETS, FM SHAH MEHMOOD QURESHI, AT, FOREIGN, OFFICE, PAKISTAN, SOHAIL KHAN, FOREIGN, SECRETARY, ALSO, PRESENT, AT, THE, EVENT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website