شریف برادران انٹرنیشنل چور ہیں اور مافیاز کے ذریعےکرپشن کنگ بنے ہوئے ہیں، راہنما تحریک انصاف فرانس
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں ابرار کیانی، اصغر برہان اور اقبال طاہر نے یس اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی شریف پٹواری حقائق کو مسخ کرنے میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ پوری قوم جانتی ہے قطری شہزادے کیا گل کھلا رہے ہیں اور ان کو کیا کیا تحائف دیے جاتے ہیں مگر حکومت مافیاز اور حکومت میں شامل اپنے نوسرباز گروپ کے ذریعے تمام کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے واویلا مچا رہی ہے۔ جن نوسرباز پٹواریوں نے آج کے دور میں ”گھوڑا منتقلی “کے ثبوت مٹادینے کی بھر پور کوشش کی ہے وہ دھائیوں قبل غیر قانونی رقم منتقلی کے ثبوت کیسے زندہ رہنے دیںگے