پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے کہا ہے کہ لیگی حکومت نے اہم ترین قومی اور علاقائی مسائل پر بھونڈی سیاست کر کے انوکھی مثال چھوڑی ہے جس پر عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام اور فاٹا کے عوام کو بد ترین دھوکے سے دوچار کیا گیا ان کے مسائل اگر حکومت چاہتی تو ایک ماہ میں حل ہوسکتے تھے مگر ان کو چار سال تک اس طرح خوار کرنے سے ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے جس پر لیگی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔