پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے کہا ہے کہ قوم کے 270 ارب پلوں اور سڑکوں پر جھونکنے والوں کو شرم آنی چاہیے بد ترین گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں تڑپتے عوام کے سامنے جانے سے پہلے ان لوگوں کو اپنی زبان کاٹ دینی چاہیے کیونکہ ایک ہی زبان کو بار بار جھوٹ کیلئے استعمال کرتے رہے اور پانچ سال عوام کی غربت کا مذاق اڑا کر سڑکیں اور پل بناتے رہے بھاری قرضے صرف ووٹ بنک مضبوط کرنے کیلئے استعمال ہوتے رہے۔