counter easy hit

صدقے کے بکروں اور تلور کی قربانیوں کے باوجود حکومت کا جو رونا دھونا چل رہا ہے اس سے لگتا ہے مدت نہیں بلکہ عدت پوری ہوری ہے ، ابرار کیانی

صدقے کے بکروں اور تلور کی قربانیوں کے باوجود حکومت کا جو رونا دھونا چل رہا ہے اس سے لگتا ہے مدت نہیں بلکہ عدت پوری ہوری ہے ، ابرار کیانی

پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرا ر کیانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہتے ہیں کہ شمع کی لو جب بجھنے کے قریب ہوتی ہی تو اس کا شعلہ نہایت شدت سے بھڑکتا ہے، ایسے ہی جیسے جیسے کرپشن کیسز پر فیصلے کی گھڑی قریب آرہی ہے حکومت اور وزرائ کی بے چینی بڑھتی جا رہیہے اور ملک بھر میں جس طرح صدقے کے بکروں کی قربانی کے سر پر حکومت کو بچانے کاپروگرام بنایا گیا ہے لگتا ہےتلور کی طرح صدقے کے بکرے بھی ناپید ہو جائیں گے ۔

ibrar kayani, pti, France

حکومت کو صدقے کے بکروں کے باوجود چین نہیں آرہا بلکہ وزرائ کے رونے دھونے سے لوگ اب تنگ آچکے ہیں عوام کے ساتھ ساتھ معزز عدلیہ بھی رونے دھونےکا نوٹس لے چکی ہے اور متعدد بار تنبیہ بھی کی جاچکی ہے مگر ثبوت دینے کے بجائے حکومتی ارکان رونے دھونے پر فوکس کیے ہوئے ہیں جیسے کوئی فوتیدگی ہوئی ہو اور اب عدت پوری کی جارہی ہو۔ اس طرح مہذب ملکوں میں حکومتیں نہیں چلائی جاتیں وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ ڈیوڈ کیمروں کی طرح اپنی صفائی میں کچھ کہتے اور پھر استعفیٰ دے کر احتساب کاسامنا کرتے  اس کے بجائے انہوں نے قومی اداروں کو اپنا ہمنوا بنا کر تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی اور کرپشبن کی ایک نئی داستان چھوڑ کر بالآخر اس کرپشن کے دریا میں غرق ہو جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website