جشن عید میلاد النبی ص کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کر کے وزیراعظم پاکستان نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، ابرار کیانی
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما جناب ابرار کیانی نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ص کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کر کے وزیراعظم پاکستان نے عوام کے دل جیت لئے ہیں
وزیراعظم پاکستان کا ویژن سب کو کلیئر ہوجانا چاہیے وہ دین اسلام کو پاکستان میں صحیح معنوں میں پریکٹس کرنا اورکروانا چاہتے ہیں جس کی اس سے پہلے کبھی بھی اتنی کوشش نہیں کی گئی۔ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ سیرتِ طیبہ کی اَہمیت اُجاگر کرنے اور جذبۂ محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لیے حکومت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اِسی لیے جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فضائل، شمائل، خصائل اور معجزاتِ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تذکرہ اور اُسوۂ حسنہ کا بیان آنے والی نسلوں کیلئے اشد ضروری ہے۔