کرپٹ سیاستدان عوام کی طرف سے مسترد شدہ ہیں، کرپشن کاپیسہ واپسی میں لیت ولعل نے انھیں مزید بے نقاب کیا، ابرارکیانی
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرارکیانی نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدان عوام کی طرف سے باربارمسترد ہوچکے ہیں اب ان لوگوں کو بخوبی سمجھ آچکی ہے کہ عوام ان کی ریشہ دوانیوں اور سیاسی چالوں میں آنے والے نہیں اورصرف اورصرف ان لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں اور انھیں کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔
شریفوں اورزرداریوں نے ڈھٹائی کی انتہا کرتے ہوئے پوری قوم کے سامنے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے اور اب جب احتساب کو وقت آیا تو ملکی اداروں کوکرپشن کا پیسہ واپس کرنے کیلئے غیرضروی لیت و لعل سے کام رہے ہیں ہیں اس تمام پریکٹس سے ان لوگوں کے مکروح چہرے مزید بے نقاب ہورہے ہیں اور ان تمام کرپٹ سیاستندانوں کو ذلت ورسوائی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا۔
لہذا ایک باہر بھاگنے پرتیار دوسرا اپنے ذرائع کے ذریعے تمام کرپشن کا پیسہ واپس کرنے کیلئے پرتول رہا ہے۔