پیرس (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے کہا ہے کہ اپنے بچوں اورآنے والی نسلوں کو قحط سالی جیسی آفات سے بچانے کیلئے ہمیں سرتوڑ کوشش کر کے ڈیم مہم کو کامیاب بنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ پر تنقید کرنے والے اپنی تاریخ بھول چکے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ تبوک کی جنگ کے اخراجات کیلئے فنڈ کی ضرورت تھی جس کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود چندے کی اپیل کرتے ہیں ابوبکر صدیق گھر کا سارا سامان رکھ دیتے ہیں عمر ابن خطاب آدھا کیا صحابہ کرام نے کہا تھا کہ مدینہ کی ریاست خیرات سے چلتی ہے؟ یا چندے سے جنگ لڑی جا رہی؟
ہمارے سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور یہ باور کرنا چاہیے کہ چندہ مانگ کر ڈیمز بنانا سود پر قرض لے کر ملک چلانے سے لاکھ درجے بہتر ہے۔ میری سب دوستوں، ہموطنوں سے اپیل ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
.