ہمیں سربراہ مملکت پر فخر ہے، کرتار پور کی راہداری کھول کر وزیر اعظم عمران خان نے باکمال سفاتکاری اور را کی سازشوں کا بہترین جواب ہے، ابرار کیانی
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرار کیانی نے کرتارپورہ بارڈر کھولنے کے فیصلے کو باکمال سفارتکاری اور حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور کی راہداری کھول کر وزیراعظم عمران خان نے باکمال سفاتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سازشوں کا دروازہ بند کردیا ہے۔
عمران خان کی امن، محبت اور دوستی کے پیغام پر مشتمل مختصر تقریر نے پاکستان کو طویل مدت سے عالمی سطح پرہاری ہوئی سفارتی جنگ جتوا دی۔ عمران خان کے گزشتہ 100 روز کے تمام اقدامات ایک طرف جبکہ یہ ایک تقریر ایک طرف ۔ ہمیں اپنے سربراہ مملکت پر فخر ہے۔ انہوں نے پاک بھارت مصلاحت، باھمی تجارت، جنوبی ایشیا کی یورپی طرز کی یونین اور کشمیر کے مسلے کے حل کی جو تجاویز دی ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں-یہ بات باعث طمانیت ہے کہ سول و فوجی قیادت ایک ہیں