تاجروصنعتکار ہڑتالوں کے بجائے فرسودہ معاشی نظام سے چھٹکارے کیلئے حکومت کی پالیسیوں کو کامیاب کریں، ابرارکیانی
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرارکیانی نے پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروصنعتکار ہڑتالوں کے بجائے فرسودہ معاشی نظام سے چھٹکارے کیلئے حکومت کی پالیسیوں کو کامیاب کریں اور پورے ملک کے تاجر ہڑتالوں اور دھرنوں کی بجائے اپنے جائز مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں حکومت ان پرغور کریگی جلسے، جلوس اور ہڑتالیں مسائل کا حل نہیں اس سے ملکی معیشت کو نقصان ہوگا
انہوں نے کہا کہ 13 جولائی کی ہڑتال پر تاجر خود متفق نظر نہیں آرہے جس سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ حکومت کے مہنگائی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات درست ہیں اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے مینڈیٹ دیا اب تمام قوتوں کو چاہیئے کہ وہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے حکومت سے تعاون کریں۔