پیرس(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین بیورو کریٹ فواد حسن فواد نے ڈان لیکس کیس میں کس طرح تحقیقات کو ثبوتاز کرتے ہوئے ایک جعلی نوٹی فیکیشن جاری کیا اور پھر اس کو جھٹلا بھی دیا۔ اورآج نواز شریف اس کے کیس کو اپنا کیس کہہ کر ملکی اداروں کے کیخلاف رچائی جانے والی منظم سازش کا بھی اقرار کر بیٹھے ہیں۔
سچ ہے جب انسان جب پکڑ میں آتا ہے تو وہ اپنے تمام کالے کارناموں پر سے خود ہی پردہ اٹھانا شروع کردیتا ہے۔ نواز شریف نے آج مان لیا کہ وہ ڈان لیکس میں بذات خود شامل تھاا ور اس نے ملکی اداروں کیخلاف اس گھٹیہ سازش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایسے شخص کو پاکستان کی سیاسی تاریخ سے ہی نکال دیا جانا چاہیے۔ بلکہ تاریخ اس کرپٹ اور بد نیت انسان کا نام و نشان خود ہی مٹا دیگی۔