پرویزرشید نے ” شیروانی کا بٹن “ کا بیان داغ کر وزارت حاصل کرنیکا امتحان ”پاس “کر لیا
پیرس(ایس ایم حسنین)ابرار کیانی ،سینئر راہنما، تحریک انصاف ، فرانس نے ن لیگی وزرا کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ باتوں کے پہلوان نے وزارت حاصل کرنے کیلئے لفظوں کی قلابازیاں شروع کر دی ہیں۔ اور کیونکہ حکمران جماعت کے نزدیک کیونکہ وزارت کی کوالیفیکیشن الفاظ کی بھوبھوکار کرلینا ہی ہے اسی لیے میڈیا پر آکر ججز سے لے کر صحافیوں اور حریف جماعتوں تک کوئی بھی ان کی الفاظ کی تیرو نشتر اور لفاظی دہشتگردی سے محفوظ نہیں ہے۔
بٹن ٹوٹنے کے خدشے کے اظہار سے ثابت ہو تا ہے حواری بھی عوام کا ہاتھ کرپشن کرنیوالوںکے گریبان تک پہنچنے کے حوالے سے آگاہ ہیں