کراچی : ایک انٹرویو میں ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا کہ اس طرح کی تقرریوں سے کھیل کو فائدہ پہنچے گا۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں سو سینچریاں بنانے والے واحد پاکستانی سابق بلے باز ظہیر عباس نے کہا رسمی عہدہ ہونے کے باوجود مجھے جس چیز نے سب سے زیادہ پرجوش کیا وہ یہ کہ میں پہلا کھلاڑی ہوں جو آئی سی سی کا صدر بنے گا۔
میں ایک ایسی فضا بنانے میں مدد کر سکتا ہوں جہاں کھیل کے فروغ کو سب سے زیادہ ترجیح حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو مزید موثر انداز میں چلانے کیلئے ضروری ہے کہ اہم عہدوں پر سابق کھلاڑیوں کو کام کا موقع دیا جائے۔