گال : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گال ٹیسٹ میں محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے چودہ روز میں پھر سے ٹیسٹ دینے کے لیے بلا لیا۔
مشکوک بولنگ ایکشن کے شکنجے میں دوسری بار آنے والے پروفیسر اگر یہ ٹیسٹ کلیئر نہ کر پائے تو ایک سال تک بولنگ پابندی کا شکار ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ چودہ دن کے اندر تک بولنگ کے جوہر دکھا سکتے ہیں یعنی محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھرپور نمائندگی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے گزشتہ سال نومبر میں رپورٹ ہوا تھا بعد میں پابندی کا شکار ہوئے۔ رواں سال اپریل میں چنائی کی بائیو مکینک لیب میں کلیئر کر لیا اب پھر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
گال ہی کے میدان میں سری لنکا کے خلاف ہی سعید اجمل اپنی جادوگری دکھاتے شکنجے میں آ گئے تھے جو بعد میں ایکشن ٹیسٹ کلیئر کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔