انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی جانب سے اسپیشل فنڈز کی درخواست پر پی سی بی کی معاونت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔
پاکستان کرکٹ بوڑڈ نے آئی سی سی سے کہا تھا کہ پاکستان میں ہوم میچز نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اس لئے پاکستان کیلئے خصوصی فنڈ قائم کردیا جائے ۔
آئی سی سی نے پی سی بی کی درخواست پر کیپ ٹاون میں ہونیوالے بورڈ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا اور فنانشل اینڈ کمرشل کمیٹی سے مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کچھ معاونت کی جائے گی ۔
آئی سی سی کے اعلامیہ میں اس بات کی وضاحت نہیں کہ گئی کی معاونت کس شکل میں اور کس وقت کی جائے گی ۔