لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کی سزائوں میں پانچ، پانچ سال کی کمی کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی نے سلمان بٹ اور محمد آصف کی سزا بھی پانچ، پانچ سال تک کمی کر دی ہے۔ سلمان بٹ اور محمد آصف کو 2 ستمبر سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ 2010ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پائے گئے تھے۔
ان تینوں کرکٹرز پر نہ صرف آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد کی گئی بلکہ برطانوی قوانین کے تحت لندن کی عدالت نے بھی انھیں سزا سنائی تھی۔