اوٹاو…کینیڈا میں سالانہ آئس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے، جہاں رکھے گئے تمام مجسمے نہ صرف نہایت نفاست سے تراشے گئے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کوحیران کر دینے کیلئے بھی کافی ہیں۔
کینیڈا کے ٹاؤن Banffمیں جاری اس اسنو ڈیز فیسٹیول میں کئی ممالک درجنوں کے مجسمہ سازوں نے برف سے مجسمے تراشے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر دیا ۔ اس برفانی میلے کیلئے مجسمہ سازوں نے کئی دنوں تک منفی درجہِ حرارت کو سہتے ہوئے150ٹن برف کی مدد سے کئی مبہوت کُن مجسمے تخلیق کیے ہیں جن میں برف کی بھول بھلیاں اور چھُک چھُک کرتی ریل شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔برف کے مجسموں کا یہ میلہ 15جنوری کو شروع ہوا ہے جوآئندہ مہینے 7فروری تک جاری رہے گا۔