اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ انگوراڈہ کراسنگ کھولنے کا اقدام زبردست لائق تحسین ہے۔ انھوں نے انگوراڈہ کراسنگ پرکام کرنے والی ٹیم کو مقرر وقت سے دو دن پہلے بارڈر کو تجارت کیلئے کھولنے پرمبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انگوراڈہ کراسنگ کھولنے کیلئے 12 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی مگر اسے 10 جولائی کو تجارت کیلئے کارآمد بنانے اور کھلونے پر متعلقہ اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تجارت پاک افغان تعلقات
کیلئے اہم ستون ہے۔ اس میں دونوں ممالک اور پورے خطے کی خوشحالی کا راز مضمر ہے۔
I congratulate the team working at Angor Adda Border Crossing to open it for trade two days before the proposed date of 12th July. Trade should be the mainstay of Pak-Afghan relations and prosperity of regions on both sides of the border.