counter easy hit

شناختی کارڈ، پاسپورٹ بنانے اور بنوانے والے ہوشیار

ID card, a passport Create and build for Warning

ID card, a passport Create and build for Warning

اسلام آباد : چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ غیر ملکیوں کے ہاتھ جارہے تھے، جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہوئے، پاسپورٹ ہمارا، شہریت کسی اور کی، بدنامی ہماری، تین سال میں ساڑھے 4 لاکھ شناختی کارڈ اور 23 ہزار 500 پاسپورٹ بلاک کئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے غلط بلاک ہونیوالے کارڈز کیلئے 18 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ غیرملکیوں کے ہاتھ جارہے تھے، ہم تشویشناک ماحول سے گزر رہے ہیں، پاسپورٹ، شناختی کارڈ ہمارا، شہریت کسی اور کی، بدنامی ہماری، دیدہ دلیری سے شناختی کارڈ غیرملکیوں کے حوالے کیا گیا، حکومت نے جعلی شناختی کارڈ کے معاملے پر خاص توجہ دی، جعلی کارڈ انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے پاسپورٹ ملے، جن سے بدنامی ہوئی، دوبارہ تصدیق شناختی کارڈ کے اجراء کا حصہ ہونا چاہئے، رواں سال 2 لاکھ 23 ہزار 512 شناختی کارڈ بلاک ہوئے، 3 سالوں میں ساڑھے 4 لاکھ شناختی کارڈ اور 23 ہزار 500 پاسپورٹ بلاک کئے گئے۔

CH Nisar PC Inserts ISB 30-121

چوہدری نثار نے بتایا کہ پچھلے دور حکومت میں 519 شناختی کارڈ بلاک ہوئے، مشرف دور میں شناختی کارڈ بلاک ہونے کا ریکارڈ نہیں، دشمن اختر منصور کے شناختی کارڈ کا معاملہ سیکیورٹی کونسل لے گئے، ملا اختر منصور کا شناختی کارڈ 2005ء میں بنا، منسوخ کئے گئے پاسپورٹ غیرملکیوں کو دیئے گئے تھے، کینسر کا علاج ہو تو اس سے بھی تکلیف ہوتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے غلط بلاک ہونیوالے کارڈ کیلئے 18 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ بولے کہ 1978ء سے پہلے کے اراضی ریکارڈ پر شناختی کارڈ بحال ہوگا، تصدیق شدہ شجرہ نصب، تصدیق شدہ ڈومیسال، سرکاری کارڈ دکھانے پر بھی شناختی کارڈ بحال ہوگا، جتنے جعلی کارڈ بنائے گئے اتنی پکڑ دھکڑ نہیں ہوئی، پاکستان کی شہریت بیچنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ آئندہ ہفتے 2 کمیٹیز بنا رہا ہوں، یہ کمیٹیاں خانانی اینڈ کالیا کے معاملے اور ایگزیکٹ کیس کے حوالے سے ہوں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website