counter easy hit

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو اوورسیز شناختی کارڈ فراہمی بند ہونے سے مشکلات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو کورونا وائرس کے باعث کوریئر سروس متاثر ہونے سے اوورسیز شناختی کارڈ موصول نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا ہے کہ ‘کورونا وبا کے پیش نظر پروازوں کی غیر یقینی صورت حال کے باعث بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ کی ترسیل عارضی طور پر تعطل کا شکار ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق ’کورونا وبا کے پیش نظر پروازوں کی غیر یقینی صورت حال اور نادرا کے لیے کوریئر کمپنی کی جانب سے سروس کی عارضی معطلی کی وجہ سے اوورسیزپاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے۔‘ ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’22 دسمبر 2020 اور اس کے بعد جن افراد نے نائیکوپ کے لیے درخواستیں دی ہیں وہ اگلی اطلاع تک سفارت خانے تشریف نہ لائیں۔‘ نادرا کے ترجمان کے مطابق’نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے باعث بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کی ترسیل میں تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن نادرا نے متبادل ذرائع سے کارڈز کی ترسیل کا کام شروع کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ‘نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ نادرا کے معاہدے کی مدت ختم ہوچکی تھی اور اس سلسلے میں نادرا نے نیا ٹینڈر بھی جاری کیا ہے لیکن کورونا کے باعث کوریئر سروس کمپنی شدید متاثر ہوئی ہے جس وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہیں۔’ ترجمان نادرا کے مطابق ’ہم متبادل ذرائع سے نائیکوپ بھیج رہے ہیں اور آدھی ترسیل ہو گئی ہے، باقی دو سے تین روز میں مکمل ہو جائے گی۔ نائیکوپ کی ترسیل میں تاخیر کے باعث امارات میں موجود پاکستانیوں کو اقامہ میں تجدید اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔
نادرا حکام کے مطابق ’نائیکوپ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر درخواستیں موصول ہوتی ہیں اور تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ترسیل کا عمل شروع کیا جاتا ہے اور روزانہ کی ہی بنیاد پر ترسیل کی جاتی ہے۔‘
ایک سوال کے جواب میں نادرا کے ترجمان فائق علی نے کہا کہ ’نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ معاہدے کی میعاد ختم ہونے کا علم تھا اور نادرا نے بروقت ٹینڈر بھی جاری کر دیا تھا لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کے باعث دوبارہ سے ٹینڈر جاری کرنا پڑا۔’
‘تاہم اس دوران متبادل ذرائع سے نادرا نے سفارت خانے کو نائیکوپ کی ترسیل کا آغاز کر دیا ہے اور دو سے تین روز میں صورت حال معمول پر آجائے گی۔‘

IDENTITY, CARD, PROVISION, TO, PAKISTANIS, IN, EMIRATES, EFFECTED, BECAUSE, OF, CORONA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website